Saturday, 21 September 2024


میٹرک بورڈ کا مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

 

ایمز ٹی وی(کراچی )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاکBسے صبح9:30بجے سے شام 4بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ 18اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ ہفتہ19 اگست کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر۔پیر21اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم اورمنگل 22 اگست 2017کوکیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment