Saturday, 21 September 2024


قائداعظم یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے 70 طلبا گرفتار

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد/تعلیم) قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل میں خلل ڈالنے اور احتجاج کرنے والے 70 طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں آج 16 روز بعد تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا لیکن بعض احتجاجی طلبا کے گروپوں نے جامعہ میں ہلڑ بازی کی اور احتجاج شروع کردیا جب کہ مشتعل طلبا کلاسوں میں گھس گئے اور اساتذہ کو ڈرا دھمکا کر کلاسز ختم کرانے کی کوشش شروع کردی۔ یونیورسٹی میں صورتحال خراب ہونے پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے پولیس کو طلب کیا جس کے بعد پولیس، ایف سی اور لیڈیز پولیس بھی یونیورسٹی پہنچ گئی۔

 

Share this article

Leave a comment