Saturday, 21 September 2024


این ٹی ایس کاپرچہ آؤٹ

 

ایمزٹی وی (تعلیم/سندھ)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز جامشورو میں این ٹی ایس کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے خلاف ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء اور طالبات کے والدین محمد جمن سوہو، کھنڈو مل، غلام قادر بھٹی، کرشن لعل و دیگر نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاج کیا ۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ لمس کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں جس کے باعث محنتی طلباء داخلہ سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment