Saturday, 21 September 2024


جامعہ کراچی میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں تبدیلی

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)این ٹی ایس کے تحت ایم بی بی ایس کے امتحانی پرچے آئوٹ ہونے اور میڈیکل طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کے باعث جامعہ کراچی کی انتظامیہ اپنے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے کرانے کے حوالے سےتذبذب کا شکار ہوگئی ہے اور داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے بجائے جامعہ کراچی میں شعبہ جاتی سطح پر کرائے جانے پر غورشروع کردیاگیاہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں اکیڈمک کونسل کے متوقع اجلاس میں کیا جائے گا
یہ وائس چانسلر کے قریبی ذرائع کے مطابق اس بار داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں ۔پہلی بار شعبہ ویژول اسٹڈیزکو مرکزی داخلہ پالیسی میں شامل کردیا گیاہے۔اب اس شعبہ کے لئے علیحدہ ٹیسٹ نہیں ہوگابلکہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ اس کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔مزید براں شعبہ میں داخلوں کے لئے انٹرویوز بھی ختم کردیئے گئے ہیں اس بار داخلہ پالیسی آن لائن ہوگی جبکہ داخلہ کتابچہ (پراسپیکٹس) بھی شائع نہیں ہوگابلکہ آن لائن دستیاب ہوگا۔
آن لائن فارم کی قیمت اور داخلہ پراسس کے چارجز کا تعین اکیڈمک کونسل کرے گی ۔کھیلوں کے مختص کوٹے کے سلسلے میں بھی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ان داخلوں کے لئے چارڈینز پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے جبکہ اندورن سندھ ،بلوچستان ،فاٹااور گلگت بلتستان کے کوٹے میں کمی یا بیشی کی منظوری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں لی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment