Saturday, 21 September 2024


ڈاﺅیونیورسٹی کے ڈاکٹرز کے احتجاج کا چوتھا روز

 

ایمز ٹی وی(کراچی )ڈاﺅیونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے ڈاکٹروں کی جانب سے ماہانہ وظیفہ کی عدم فراہمی کے خلاف آج چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ڈینٹل کے ڈاکٹروں کی جانب سے ماہانہ وظیفہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کے بعد ڈینٹل او پی ڈی بندکردی گئی ہے۔
احتجاجی ڈاکٹروں کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے ماہانہ وظیفہ 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے ماہانہ 13 ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ڈاکٹروں کو تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا.صدوسری جانب یونیورسٹی پر وائس چانسلر ڈاکٹر خاور جمالی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جیسے ہی فنڈز ملیں گے مقررہ وظیفہ ڈاکٹروں کو فراہم کردیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment