Friday, 20 September 2024


زکریا یونیورسٹی منشیات کیس ، سیکورٹی گارڈ سمیت 3ملزمان گرفتار

 

ایمزٹی وی(ملتان)زکریا یونیورسٹی منشیات کیس میں پولیس نے سکیورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سکیورٹی گارڈ ممتاز حسین اور دو پرائیویٹ افراد محمد حسین اور راشد شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش روع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment