Monday, 23 September 2024


جامعہ اردو کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے , ڈاکٹر ظفر اقبال

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کمپیوٹرز کی شعبہ جات کو تقسیم کے موقع پر کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا دور ہے۔

انٹرنیٹ کے استعمال نے دنیا کو گلوبل ولیج بنادیا ہے۔ تعلیم اور تحقیق میں ہونے والی نت نئی تبدیلیوں سے آگاہ رہنے کے لئے دیگر ممالک کے نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں اور مختلف شعبوں میں ہونے والی جدید تحقیق کی معلومات ہونا ضروری ہیں. ہم ترقی کی دوڑ میں اس لئے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں کہ تعلیم کے شعبے میں بجٹ کا نہایت کم حصہ مختص کیا جاتا ہے۔

دیگر جامعات کی طرح جامعہ اردو کو بھی فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث یہاں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ نصاب تعلیم کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اردو میں صبح اور شام کے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہےطلباء کی سہولت کے لئے اس سال داخلہ فارم آن لائن کے علاوہ مینوئیل بھی پر کرکے جمع کرایا جاسکے گااور طلباء کی سہولت کے لئے اس سال اس مقصد کے لئے عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی گئی ہیں جو طلباء کو رہنمائی بھی فراہم کریں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے 73کمپیوٹرز مع اسٹیبلائزرزمختلف شعبہ جات کے صدور کے حوالے کئے۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، مشیر شیخ الجامعہ پروفیسر اصغر علی اور مختلف شعبہ جات کے صدور موجود تھے۔

 

Share this article

Leave a comment