Monday, 23 September 2024


بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال اول ، دوئم،سال اول و دوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم 04دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600/=روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900/=روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹر ز پر جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/=روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment