Friday, 20 September 2024


این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلےکا آغاز

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)اسلامی جمیعت طلبہ این ای ڈی نے داخلہ مہم 2018کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کے مین گیٹ کے باہر صبح 9 سے دوپہر 2بجے تک داخلے کے لئے رہنمائی کیمپ بھی لگایا جارہا ہے جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور ایڈمیشن میں آنے والی مشکلات کا حل بھی حاصل کر رہے ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے کلاسس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا باقاعدہ آغاز 11جولائی کو فاران کلب میں ہو گا۔ اسی سلسلے میں این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ سے ایک ہفتہ قبل11اگست کو سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ رکھا جائے گا،جو طلبہ کو پیپر پیٹرن اور دیگر امتحانی مراحل سے گزاریگا۔کریش کلاسس اور سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن این ای ڈی یونیورسٹی کے مین گیٹ کے باہر لگائے گئے کیمپ میں جاری ہے۔

 

Share this article

Leave a comment