اسلام آباد: بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے معاملے میں اومنی گروپ کے خلاف کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سندھ بینک نے اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کے خلاف کرمنل درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے اومنی گروپ ؍ شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کھوسکی، نیو دادو، انصاری شوگر، باوانی، نوڈیرو،چیمبر شوگر اور لار اور ٹنڈو اﷲ یار شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے جاری کیے گئے ہیں۔