Sunday, 10 November 2024


ساتویں عالمی کانفرنس میں شرکت کےلئےوزیراعظم روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے  پر آج دبئی روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملیں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر برائے میری ٹائم امور اور معاون خصوصی برائے تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان متفقہ بیل آؤٹ پیکج چاہتاہے، ایسی شرائط نہیں چاہیئں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔

 

Share this article

Leave a comment