Friday, 20 September 2024


سی ایس ایس میں داخلہ لینے والےامیدواروں کےلئےبڑی خبر

جامعہ کراچی نے سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
 
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے مطابق سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میں 05 اپریل 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
 
داخلے کے خواہشمند افرادرجسٹریشن فارم 100/= روپے کے عوض جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے کاؤنٹر سے صبح 9:30 تادوپہر ایک بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 12:00 تک حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ کورس میں داخلے کی اہلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ گریجوکیشن ہے۔

Share this article

Leave a comment