کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج آپریشن کی تیاری شروع کر دی جس کے لیے جناح ٹرمینل سے عازمین حج کی روانگی کا پلان مرتب کر لیا،عازمین حج کی روانگی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کی فزیبلیٹی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ،عازمین حج کی جناح ٹرمینل سے روانگی کیلیے 150 افسروں اور ملازمین کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق امسال عازمین حج کی امیگریشن سعودیہ کے بجائے کراچی میں ہی ہو گی ،علاوہ ازیں پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے سی بی اے کی معطل مراعات جذوی طورپر بحال کر دیں۔
قومی ائر لائن کی نئی انتظامیہ کی ہدایات پر جنرل منیجر انڈسٹریل ریلیشن نے حکم نامہ جاری کر دیا جس کے تحت نو منتخب سی بی اے پیپلز یونٹی کے 30 عہدیداروں کو ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گیا،سی بی اے کے ذمہ داران کسی بھی دفتر میں اپنی حاضری ٹی ایم ایس سسٹم پر لگا سکیں گے،ڈیوٹی سے استشناگروپ ایک تا چار کے ان ملازمین کو حاصل رہے گی جو ٹریڈ یونین کے نمائندے ہیں۔