اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی وتجارتی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی، چینی صدرشی جن پنگ نےگریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دونوں سربراہوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی وتجارتی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گریٹ ہال میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفد بھی موجود ہے، پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ شامل ہیں جب کہ وزیرریلوے شیخ رشید، منصوبہ بندی کے وزیرخسرو بختیاراور دیگر وزرا بھی وفد کا حصہ ہیں۔ گریٹ ہال میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔