اسلام آباد: ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ضلع کے 6 کالجز کو سائنس، آئی ٹی لیبز کی تزئین و آرائش کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کردیئے اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ زیر تعلیم طلباء و طالبات ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے راولپنڈی ضلع کے 6کالجز میں سائنس، آئی ٹی لیبز کی تزئین وآرائش کیلئے 2018 میں 6 کروڑ روپے کی منظوری دی تھے، اس فنڈ سے منصوبہ پر 4کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کردیئے گئے تھے جبکہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز موجودہ حکومت نے روک لیے تھے جو اب جاری کردیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فنڈز کی مانیٹرنگ کی جائے ۔ اور ان منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے