کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے2020 میں شرکت کےخواہشمند امیدواروں کےلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کےمطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات 2019 میں کامیابی حاصل کی ہےیا کسی وجہ سے ابھی تک اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرائے وہ گورنمنٹ کالجوں ، اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا اپنےانرولمنٹ فارم 20 جنوری سے 4 فروری تک متعلقہ تعلیمی اداروں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 6 سے 7 فروری تک انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سےضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے کمرہ نمبر چار میں جمع کروادیں۔
رواں سال 2020 محترم وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے لہذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلبا بغیر کسی فیس کے فارم جمع کراسکتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ انٹر بورڈ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کاآخرہ موقع ہے اس کے بعد انرولمنٹ فارم کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائےگا