Tuesday, 05 November 2024


جماعت نہم کےانرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانےکی تاریخ میں تیسری بارتوسیع

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمدکی ہدایت کے مطابق سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2025ء کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے تیسری بار توسیع کردی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق یکم نومبر سے 14نومبر 2024 تک بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم جمع کئے جائیں گے۔ ”واضح رہے کہ انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی“لہٰذا اب انرولمنٹ فارم نئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔

گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان بھی بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کیطرف اعلان کردہ پالیسی کے تحت امتحانات برائے سال 2025کا انعقاد متوقع طور پر مارچ کے مہینے میں کیا جائے گااسکول سربراہان امیدوار کے انرولمنٹ فارم کے ساتھ ب فارم یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو لازمی لگائیں۔

علاوہ ازیں لیٹ فیس کے ساتھ 18نومبر سے29نومبر تک 500 روپے،2دسمبر سے 13دسمبر تک800 روپے، 16دسمبرسے 31دسمبر تک 1200روپے، یکم جنوری2025 سے 15جنوری تک 1500 روپے،16جنوری سے 24جنوری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment