کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ہائرایجوکیشن ڈیٹا رپوزیٹری پائلیٹنگ فیس پروجیکٹ کا شریک کار بنانے کے لیے منتخب کر لیا ہے ۔
ورلڈ بینک اس پائلٹ پروجیکٹ کا اسپانسرہے اور اس پروجیکٹ کے لیے دوسو سے زائد جامعات میں سے صرف تیرہ جامعات کو منتخب کیا گیا ہے ۔
ہائر ایجوکیشن نے سرسید یونیورسٹی کا انتخاب، گزشتہ سال ہائر ایجوکیشن کی جانب سے شروع کی گئی آن لائن تعلیمی مشقوں کے دوران سرسید یونیورسٹی کی شاندار اور اعلیٰ کارکردگی کو مدِ نظررکھتے ہوئے کیا جس کا کریڈٹ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کوجاتا ہے جن کی رہنمائی میں یہ اعزاز حاصل کرنا ممکن ہوسکا ۔
سر سید یونیورسٹی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اہم کردار ادا کر رہی ہے
سرسید یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی بہترین کارکردگی اور ایک اچھا ٹیم ورک اس کامیابی کی بنیاد بنا ۔
ہائر ایجوکیشن کی پالیسی اور اصول و ضوابط کے مطابق کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سرسید یونیورسٹی سخت محنت کرتی ہے ۔