Sunday, 10 November 2024


اےلیول او لیول کےطلباتیاری کریں, امتحانات ملتوی نہیں ہونگے

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکاکہناہےکہ کیمبریج انٹرنیشنل کےتحت ہونےوالےاے لیول, او لیول کےامتحانات معمول کےمطابق ہونگے.

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکےزیرصدارت صوبائی وزراء تعلیم کااجلاس ہوا جس میں چاروں صوبے اورگلگت بلتستان آزادکشمیر کےوزراء, تعلیم اورصحت کےوزراء نےبزریعے وڈیولنک شرکت کی. 

اجلاس میں اے لیول او لیول اوراے ای اوزکےامتحانات کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیاگیاہےکہ اےلیول, او لیول کےامتحانات جاری کردہ شیڈول کےمطابق ہونگے. 

کیمبرج انٹرنیشنل کےتحت ہونےوالےامتحانات کےشیڈول میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائےگی اورنہ ہی اساتذہ کے اندازہ کےمطابق دیئےگئےنمبرزپرانحصار کیاجائےگاالبتہ ایسےطلبا وطالبات جومذکورہ امتحانات نہیں دےسکتےانکے امتحانات اکتوبر/نومبرمیں لیں سکتےہیں. 

کیمبرج نےیہی بھی یقین دہانی کرائی ہےکہ امتحانات میں سخت ایس او پیزکی پیروی کی جائےگی

Share this article

Leave a comment