Sunday, 16 June 2024


این ای ڈی اور لاہورقلندرکےمابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

این ای ڈی یونیورسٹی اور لاہور قلندر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ سینٹر کا نام این ای ڈی لاہور قلندر ہائی پرفارمنس ریسورس سینٹر رکھا گیا۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر دانش الرحمان خان، ڈین ڈاکٹر سعد قاضی پریزنٹیشن دی جب کہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل بھی موقعے پر موجود رہے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ یہ سندھ میں بننے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا سینٹر ہے اور این ای ڈی کے پاس تعلیم اور تربیت یافتہ ماہرین کی صورت میں ٹیم موجود ہے جو فٹنس کے حوالے سے تربیت کرسکتی ہے جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جہاں پاکستان کا بہت نام ہو رہا ہے، اس میں ٹیم لاہور قلندر کا اہم کردار ہے۔ اس موقعے پر خطابت کرتے ہوےسی ای او ٹیم لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا تھاکہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے ہم اسپورٹس کی فیلڈ میں نوجوانوں کے لیے کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپورٹس سائنس و ٹیکنالوجی کی کمی ہونے سے بہت سے نوجوان پیچھے رہ جاتے تھے جو اب آگے آسکیں۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادجاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ کھیلوں کے فروغ میں کوشاں رہا ہے اور رہے گا۔ معروف اینکر اسپورٹس یحیی حسینی کا کہنا تھا کہ اینکر پرسن یحییٰ حسینی نے توجہ دلائی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس وہ سہولتیں موجود نہیں ہے جو لاہور قلندر کے پاس ہیں۔

جامعہ کی ترجمان کے مطابق سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا اور قائم مقام رجسٹرار این ای ڈی انجینئر روبینہ ناز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے. این ای ڈی یونیورسٹی میں بننے والے اس سینٹر میں کھلاڑیوں کی مہارت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تشخیصی لیبارٹری کی سہولت موجود ہوگی۔ سینٹر میں جدید آلات نصب کیے جائیں گے جس سے کھلاڑیوں کی جسمانی بالخصوص پٹھوں سے متعلقہ معاملات کی تشخیص ممکن ہوسکے گی جب کہ بیٹسمین اور بولرز کے ایکشن کو بہتر بنانے کے لیے بھی الات نصب کیے جارہے ہیں۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا، یحیی حسینی اور جنت لودھی کو سینٹر کا دورہ بھی کروای

Share this article

Leave a comment