Friday, 13 September 2024


پراجیکٹ ختم ہونےپر252اسپیشل پےاسکیل اساتذہ ملازمت سےفارغ

گلگت بلتستان : محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دینے والے 252 اسپیشل پے اسکیل اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں 252 سپیشل پے سکیل (ایس پی ایس)اساتذہ کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز نے ایس پی ایس اساتذہ کی کو فارغ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ایس پی ایس اساتذہ گذشتہ دو سال سے خدمات سرانجام دے رہے تھے پراجیکٹ ختم ہونے پر ایس پی ایس اساتذہ کو فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم میں بہت جلد اساتذہ کی بھرتی کا ایک نیا پراجیکٹ شروع ہونے والا ہے جس میں 75 فیصد ایس پی ایس اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کیا جائے گا۔

دوسری جانب اچانک ایس پی ایس اساتذہ کو فارغ کئے جانے پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں، نویں جماعت کے مایوس کن نتائج پر پہلے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور اب ایس پی ایس اساتذہ کو اچانک برطرف کئے جانے پر سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر عوام میں مزید تشویش پائی جارہی ہے۔

Share this article

Leave a comment