Friday, 13 September 2024


سندھ کےسرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلے کیلئےمطلوبہ نمبرزکوکم کرنےکافیصلہ

سندھ کے سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلے کیلئے مطلوبہ نمبرز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی کالجز ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ مختلف کالجوں میں داخلے کیلئے کٹ آف مارکس 20 سے 50 نمبر تک کم کیے گئے ہیں۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی کالجز ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ داخلے کی نئی فہرست 23 اگست تک جاری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کالجوں میں داخلہ نشستیں بھی بڑھا دی ہیں جبکہ شکایات زیادہ ہونے کی وجہ سے 6 مختلف کالجوں میں کلیم سینٹر بھی قائم کردیے ہیں،

ڈی جے سائنس کالج، گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر، گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت، سرسید کالج اور خورشید گرلز کالج میں کلیم سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل، کامرس، ہیومینٹیس، ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس کے گروپس میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 69 ہزار 890 طلبہ نے پورٹل کے ذریعے اپلائی کیا، جس میں سے ایک لاکھ 67 ہزار 309 طلبہ کو داخلے دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کالجوں میں داخلہ کیلئے ایک لاکھ 147 طلبہ نے درخواست دی، جس میں سے 98 ہزار سے زائد کو داخلہ دیا گیا۔

Share this article

Leave a comment