Saturday, 05 October 2024


ورلڈکلچرفیسٹیول کےدسویں روزآرٹ ایگزی بیشن اورتھیٹرسمیت میگاکانسرٹ بھی ہوگا

آرٹس کونسل کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کو آج 10 روز مکمل ہوگئے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دسویں روز آرٹ ایگزی بیشن اور تھیٹر پلیز سمیت میگا کانسرٹ بھی ہوگا۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج دوپہر آرٹ ایگزی بیشن کا انعقاد ہوگا جس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم اور سندھ کے وزیر سیاحت و ثقافت ذوالفقارعلی شاہ شرکت کریں گے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شام 7 بجے جاپانی تھیٹر پلے " آر یو لونگ اٹ" پیش کیا جائے گا اور 8 بجے میگا میوزک کانسرٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2نومبر تک جاری رہے گا۔

Share this article

Leave a comment