Saturday, 02 November 2024


ٹک ٹاک کی بندش؛ پی ٹی اےنے پشاورہائی کورٹ میں تفصیلی رپورٹ جمع کرادی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک بندش سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2020ء سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے، 2 ہزار 463 مواد مذہب کے خلاف اپ لوڈ ہوئے، جنہیں بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد ٹک ٹاک پر آپ لوڈ ہوئے۔ اس سال 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیراخلاقی مواد آپ لوڈ ہوئے، 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کیے گئے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں پی ٹی اے سے جواب طلب کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment