Sunday, 22 September 2024


عید الاضحی منانے کیلئے پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ۔

ایمز ٹی وی (کراچی)کراچی سے اپنون میں عید منانے کیلئے پردیسیوں کی راوانگی کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر عوام کا رش بڑھ گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنز،اور ہوائی اڈوں پر عوام کا رش بڑھ گیا ہے آبائی علاقوں سے دوسرے شہروں میں روزگار کیلئے آئے افراد کی واپسی میں تیزی آگئی ہے ،بڑی عید پر حکومت کی جانب سے بڑے انتظامات کئے گئے ہیں،ریلوے انتظامیاں نے عید پر دس ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ،اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان بھی کیا گیا ۔اس کے با وجود مسافروں کے آنسونہ پونچھ سکے اور ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرائے وصول کررہی ہے ۔

Share this article

Leave a comment