Saturday, 21 September 2024


گیارہ سو ہلاکتیں صرف منٰی میں نہیں ہوئیں

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عر ب نے وضاحت کی ہے کہ شناخت کے لیئے غیر ملکی سفارت خانوں میں بھجوائی گئی تقریباً 1100تصاویر صرف سانحہ منیٰ کی نہیں بلکہ رواں سال دوران حج مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی اور ہندوستانی حکام نے کہا تھا کہ سعودی حکام نے جمعرات کو منیٰ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تقریباً1090 تصاویر بھجوائی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے سینیئر ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے وضاحت کی ہے کہ سفارت خانوں کو بھجوائی گئی تصاویر میں ایسے نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جو بھگدڑ میں ہلاک نہیں ہوئے بلکہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایسے مزدورہیں جو سعودی عرب میں رہائش پذیر تھے اور انہوں نے قانونی اجازت کے بغیر حج کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس فہرست میں 111وہ نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جو گیارہ ستمبر کو مکہ کی مسجد حرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر کو پیش آنے والے سانحہ منیٰ میں جاں بحق حاجیوں کی تعداد 769ہے جبکہ 943حجاج زخمی ہوئے۔

Share this article

Leave a comment