Sunday, 10 November 2024


ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

ایمز ٹی وی (بزنس) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹاپی گیس لائن منصوبے سے ملنے والی گیس کا حجم ملکی گیس کی پیدوار سے زیادہ ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اگلے چار سالوں میں مکمل ہوگا اور اس پر ترکمانستان کی حکومت 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا اس منصوبے میں ترکمانستان کا حصہ 85 فیصد جبکہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کا حصہ بلترتیب پانچ فیصد کے حساب سے ہوگا۔

شاہد خاقان نے کہاکہ گیس فراہمی کا معاہدہ 25 سال کے لیے ہوگا۔۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے قطر گیس سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور اب صرف اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیل گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے معاشی لحاظ سے موزوں نہیں۔

Share this article

Leave a comment