Saturday, 16 November 2024


پرائمری و سیکنڈری کتب کی چھپائی مکمل !

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ کے اسپیشل سیکریٹری اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین سید ذاکر علی شاہ نے آئی ٹی ڈیٹا بیس کے معائنے کے بعد وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال2015-16 کے لئے پونے تین کروڑ پرائمری اور سیکنڈری درسی کتب کی قبل از وقت چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جنہیں فر وری 2016سے مرحلہ وار مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درسی کتب کی چھپائی اور اس کے کاغذ کے معیار کو اعلی رکھا گیا ہے میٹریل کے ناقص ہونے کی صورت میں پیپر ملز اور پبلشرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کتب کی وصولی بھی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے عمل میں لا ئی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment