ایمز ٹی وی(تعلیم) پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر اور ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی جانب سے پر ائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ والدین اور اسکول انتظامیہ میں جاری کشیدگی کم کرے گا اور فیسوں کے حوالے سے والدین میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی قائم کرے گا۔ انہوں نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولزڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی جانب سے فیسوں میں اضافے سے متعلق مسائل حل کرانے کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے خوش آ ئند قدم قرار دیاہے۔