ایمز ٹی وی(صحت)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اخروٹ کھانے سے نہ صرف انسان کو موٹاپے سے نجات ملتی ہے بلکہ اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ اخروٹ میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ “ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ایک مٹھی اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔“اگرچہ اخروٹ میں چکنائی اور توانائی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن ان سے بھی انسان کے موٹاپے میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی دوسری وزن میں کمی کرنے والی غذاﺅں سے آتی ہے۔ یہ نہ صرف موٹاپا ختم کرتا ہے، بلکہ اخروٹ انسان کے دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچنے کہ لوگوں کو ایک مٹھی اخروٹ روزانہ لازمی کھانے چاہئیں۔“