Sunday, 10 November 2024


پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چیلنج

ایمز ٹی وی (لاہور) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ بھاری بیرونی قرضوں سے بنایا جارہا ہے، منصوبے کےتحت بننے والے کول پاور پراجیکٹس بھی ملکی مفاد کے خلاف ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ چین سے ایک ارب امریکی ڈالر کی ضمانت ملنے تک منصوبے پر عمل درآمد رکوانے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چین سے گوادر تک شاہراہیں تعمیر اور بجلی گھر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

Share this article

Leave a comment