Friday, 20 September 2024


خود کشی کرنےوالےطالبعلم کی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلااجلاس طلب

ایمزٹی وی (تعلیم) ہمدرد یونیورسٹی میں خود کشی کرنے والے طالبعلم عبدالباسط کی تحقیقات کے لئے سہ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلا س آج طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ۵ روز کی تاخیر کے بعد طلب کیا گیا ہے کیو ں کہ گورنر ہاﺅ س کی جانب سے ہمدرد یونیورسٹی میں عبدالباسط کی خودکشی کے واقع پر قائم سہ رکنی کمیٹی نوٹیفیکشن موصول نہ ہونے کے باعث اپنا کام شروع نہیں کرسکی تھی ۔
کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن اراکین کو جمعہ کو ملا تھا اس سے قبل اراکین کو میڈیا سے پتہ چلا تھا کہ ان کا نام تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہے۔ گورنر سندھ کی قائم کردہ کمیٹی میں جناح سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق رفیع، جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ارشد اعظمی اور ڈاﺅ کے رجسٹرار شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment