Friday, 20 September 2024


جامعات کی خود مختاری میں مداخلت کے خلاف یوم ِسیاہ

یمزٹی وی (تعلیم) سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن (فپواسا ) کے اعلان کے مطابق جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا اور سندھ کی تمام پبلک سیکٹر جامعات کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جامعات کی خود مختاری میں مداخلت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔
اس حوالے سے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ِ ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت ِ سندھ اور وزیر اعلٰی سیکریٹریٹ کے افسران ، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما خود اپنی کہی ہوئی بات پر قائم نہیں رہتے اور اساتذہ نمائندوں کے ساتھ پچھلے تین سالوں میں کئے گئے معاہدوں کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی نے جامعات اور اساتذہ کو اعتماد میں لئے بغیر سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں یکطرفہ طور پر ترامیم کی تھیں اور اساتذہ کے شدید احتجاج اور وزیر اعلٰی ہاﺅس پر مظاہرے کے بعد وزیر اعلٰٰی سیکریٹریٹ کے افسران نے اساتذہ رہنماﺅں کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ کیا جس کے مطابق نئی ترامیم کے ذریعے پہلے کی گئی ترامیم کو ختم کیا جانا تھا لیکن دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ کہ صرف اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جامعات ک خودمختاری میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this article

Leave a comment