Sunday, 22 September 2024


پندرہ سو سے زائد والدین کا پولیو قطرے پلانے سے انکار

ایمز ٹی وی (حیدرآباد) حیدر آباد میں حالیہ سہ روز انسداد پولیو مہم کے دوران پندرہ سو سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ۔ گھروں پر موجود نہ ہونے والے نو ہزار سے زائد بچے پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پی سکے ہیں ۔ اٹھارہ اپریل سے بیس اپریل تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران حیدر آباد ضلع میں تین لاکھ دس ہزار پانچ سو ننانوے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے جس کے لیے ضلع بھر میں نو سو چوارسی ٹیمیں بنائی گئی تھیں ۔ ان ٹیموں نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے گھر گھر ، ہسپتالوں ، ریلوے سٹیشنوں اور بس سٹاپوں پر پلائے ۔ ذرائع کے مطابق مہم کے دوران نو ہزار سات سو چالیس بچے گھروں پر موجود نہ ہوسکنے کے سبب پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پی سکے جبکہ پندرہ سو اٹھارہ والدین نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے ۔ محکمہ صحت اور ضلعی افسران والدین سے رابطے کر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لیے قائل کرنے کی کوششں کر رہے ہیں ۔

Share this article

Leave a comment