Sunday, 22 September 2024


پولیس نے القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالرحمان سندھی کو گرفتار کر لیا -

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے رضویہ میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کر کے القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالرحمان سندھی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے بھی کام کرتا رہا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کی 1996 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے افغانستان میں ملاقات ہوئی تھی۔ گرفتار دہشتگرد ڈنئیل پرل کیس کے مرکزی ملزم سعود میمن کا دست راز ہے۔ پولیس حکام کا دعوی ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا نام اقوام متحدہ کی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔ گرفتار دہشتگرد سے القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے نیٹ ورک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment