Sunday, 22 September 2024


امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور طوفان سے 5 افراد ہلاک

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے فلسطین میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے فلسطین نامی علاقے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ سیلابی پانی کے باعث ایک گھر میں پھنسے ہوئے پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سو میل کی رفتار سے چلنے والے طوفانی ہواؤں سے عمارت تباہ ہو گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بارشوں میں ایک شخص لاپتہ بھی ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Share this article

Leave a comment