Friday, 20 September 2024


ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کا ٹیکہ

 
ایمز ٹی وی(تجارت) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے6مئی 2016تک 4 کھرب 58 ارب 26کروڑ 29 لاکھ 60ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے جبکہ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلیے 7 کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 
پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لیے 13 ارب 10کروڑ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کی بحالی کیلیے 65ارب 4کروڑ 23 لاکھ 10ہزار، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلیے 20 ارب، سیفران/فاٹا کیلیے 19 ارب 2کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلیے 9ارب 12 کروڑ، اے جے کے بلاک 13ارب 77 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 1 کھرب 1 ارب 83 کروڑ 32 لاکھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) 65 ارب 16کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن 21 ارب 50 کروڑ،ریلویز ڈویژن 25 ارب 78 کروڑ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 23 ارب 47 کروڑ، صحت 17 ارب 72 کروڑ، داخلہ ڈویژن 14 ارب 58 کروڑ، ہائرایجوکیشن کمیشن 14 ارب، فنانس ڈویژن 6 ارب 50 کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کیے ہیں

Share this article

Leave a comment