Tuesday, 24 September 2024


گیارہ ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر

ایمزٹی وی(بزنس)رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایا کاری 1 ارب ڈالر رہی ، ملک میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری کا 50 فیصد حصہ چین نے لگایا ۔ جولائی سے مئی کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں ساڑھے 10 فیصد اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔ اس عرصے میں چین نے دوست ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے 57 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بیرون سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کا شکار رہی ، جولائی سے مئی کے دوران سرمایہ کاروں نے 38 کروڑ ڈالر کے حصص فروخت کر ڈالے ۔ اس طرح مالی سال 16-2015 کے گیارہ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 75 فیصد کمی سے 68 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا

Share this article

Leave a comment