ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ "فیکٹری ری سیٹ" کرنے کے بعد آپ کی اینڈرائیڈ ڈیوائس مکمل طور پر صاف ہو گئی ہے اور آپ اسے کسی کے بھی حوالے کر سکتے ہیں؟ تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ اس پر متعدد بار تحقیق ہو چکی ہے اور پایا گیا ہے کہ چند ٹولز استعمال کر کے فون سے ڈیٹاریکور کروایا جا سکتا ہے، چاہے وہ "فیکٹری ری سیٹ" ہی کیوں نہ کیا گیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کچھ ڈیلیٹ کرتے ہیں، تو اس فائل کو "اوور رائٹ" نہیں کیا گیا ہوتا۔ سسٹم صرف فائل پر موجود تمام معلومات کو اس جگہ پر محفوظ کر دیتا ہے، جو خالی ہوتی ہے۔ پہلا یہ ہے کہ اپنی اینڈرائیڈ کو "انکرپٹ" کرنا تا کہ ڈیٹا ری کور نہ ہو سکے۔ ڈیوائس انکرپٹ کر کے اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ڈیٹا ایک پاس کوڈ ڈالنے تک ڈیک رپٹ نہ ہوسکے ۔ اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو چلانے والی بیشتر ڈیوائسز میں تو زیادہ حفاظت کے لیے انکرپشن لازمی ہے۔ اگر آپ کی ڈیوائس اینڈرائیڈ 5.0 لالی پوپ یا اس سے پہلے والے ورژن چلا رہی ہے، جس میں انکرپشن کا آپشن موجود ہوتا ہے، توآپ کو تجویز کیا جاتا ہے کہ سیٹنگز میں سیکورٹی کے حصے میں جائیں اور وہاں انکرپٹ فون میں جا کر انکرپشن کو آن کر لیں اور اس کے بعد فیکٹری ری سیٹ کریں۔ اس طرح آپ کا ڈیٹا ری کور نہیں ہو گا۔ اگر آپ اس پر بھی مطمئن نہیں ہو رہے، تو ایک مزید قدم آگے بڑھیں۔ آپ کا ڈیلیٹ کیا گیا انکرپٹ شدہ ڈیٹا اس صورت میں مزید محفوظ ہو گا، اگر آپ اپنی ڈیوائس کو دوبارہ سیٹ اپ کریں، لیکن گوگل اکاؤنٹس یا کسی بھی اکاؤنٹ میں لاگ ان نہ ہوں۔ ڈیوائس کھولیں اور اس میں ہائی ریزولیوشن پر اتنی لمبی وڈیو ریکارڈ کریں، جتنی گنجائش ہے ۔ اس کے بعد دوبارہ فیکٹری ری سیٹ کر دیں
Leave a comment