Monday, 23 September 2024


سائنسدانوں کا زیکا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

ایمز ٹی وی(صحت)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے زیکا وائرس کے لیے بنائی گئی ویکسین کی خوراک چوہوں پر آزمانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔فرانسیسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کے ویکسین کی دو خوراک چوہوں کو دی گئی جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے اور چوہوں میں زیکا وائرس کا خاتمہ ہو گیا۔ زیکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والی ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے بعد اس موذی مرض کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے جو انسانوں میں زیکا وائرس کے علاج کے لیے انتہائی محفوظ اور موثر پیش رفت ہے۔

واضح رہے زیکا وائرس مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے جس کی علامات میں بخار، جوڑوں اور سر کا درد اور جلد پر لال ابھار والے دھبے شامل ہیں جب کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بچوں کے سر عام بچوں کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں اوراس وائرس سے لاطینی امریکا میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔

Share this article

Leave a comment