Sunday, 06 October 2024

لاہور: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ پرائمری اسلامیہ اسکول رام پورہ کا اچانک دورہ کیا۔

پرنسپل سے بچوں کی نصابی سرگرمیوں اور دی جانے والی سہولیات سے متعلق پوچھا گیا۔

ڈی سی کا کہنا تھاکہ اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو مزید بہتر کیاجائے ۔اسکول میں ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا، بچوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔

انہوں نے کہاکہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے ۔ا سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔

اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔

دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف 30 ستمبر سے ختم ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبرسے ماہانہ200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائےگا۔

ذرائع نے بتایاکہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے بڑھ کر 23.59 روپےہوجائے گا اور 101سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپےہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے بڑھ کر 11.69 روپےہوجائے گا اور 101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپےبڑھ کر14.16 روپے ہوجائےگا۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہےگا، ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپےبرقرار رہےگا۔

وفاقی حکومت نے جولائی 2024 میں بجلی کابنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا لیکن حکومت نے اضافے سے ماہانہ200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کیلئے روکا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی کےانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم  کا دورہ کیا۔

آئی سی سی کا 5 رکنی وفد 4 روزہ دورہ پاکستان پر آیا ہوا ہے جس نے نیشنل اسٹیڈیم سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔

آئی سی سی کے وفد میں سکیورٹی مینیجر ڈیوڈ مسکر، ایونٹ مینیجر سارا ایڈگر، جی ایم کرکٹ وسیم خان، ایونٹ مینیجر عون زیدی اور براڈ کاسٹر کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔

وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، تعمیراتی کام کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور سینئر جنرل مینیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان نے وفد کو تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس کے علاوہ  5 رکنی وفد راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کرے گا اور 21 ستمبر کو دبئی روانہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اپریل میں بھی آئی سی سی کے 3 رکنی وفد نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا جب کہ  چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

لاہور: پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے47000سرکاری اسکولوں میں دوسری سے آٹھویں کلاس تک زیرِ تعلیم بچوں اور بچیوں کی ذہانت کاجائزہ لینے کےلئے اسیسمنٹ امتحان کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے اس حوالے سےپنجاب ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہوں کو آگاہی مراسلہ ارسال کردیا۔

مسقط: پاکستان ہاکی ٹیم مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ نے پاکستان کو ایک گول کے فرق سے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پہلے فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پولینڈ کے خلاف کامیابی ضروری تھی، پاکستان نے دو پنالٹی اسٹروکس ضائع کرنے کے ساتھ گول کرنے کے کئی مواقع گنوائے۔

پولینڈ نے ہر بار سبقت پائی تاہم پاکستانی ٹیم گول برابر کرتی رہی، فیصلہ کن منٹوں میں پولینڈ نے لگاتار دو گول کرکے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا، آخری 10 سکینڈ میں پاکستانی ٹیم صرف ایک گول مزید کرسکی۔ اس طرح، پولینڈ نے سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی پاکر آٹھ بہترین ٹیموں میں جگہ پائی۔

اولمپکس کوالیفائر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر پائی اور آخری منٹوں میں شکست سے دوچار ہوئی۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ کے ہی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے ،کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پشاور: خیبرپختونخوا میں تعطیلات ختم ہونے پر پرائمری اسکولز آج سے دوبارہ کھول دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل بحال ہوگیا، مڈل اور ہائی اسکولوں کے پرانے اوقات بھی واپس بحال ہوگئے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جانے پر پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔ آج بیشتر پرائمری اسکولوں میں تعطیلات ختم ہونے کے پہلے دن بچوں کی تعداد کم رہی۔

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انجری کے شکار میٹ ہنری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارک چیپمین، میٹ ہینری، فن ایلن، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنےشامل ہیں

جبکہ ڈیرل مچل، گلین فلپس، بین سیئرز،مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوںٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

کرچی: اقراءیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالرمنہاج اکرام کے تحقیقی مقالے کا دفاع30دسمبر 2023ءکوہوگا۔

کراچی ( )فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اقراءیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر منہاج اکرام کے تحقیقی مقالے کا دفاع بروزہفتہ30دسمبر2023ءسہ پہر3 بجے بمقام ORIC اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں منعقد ہوگا۔

جس میں متعلقہ مضمون کے اساتذہ ، اسکالرز اور طلباءو طالبات شرکت کریں گے۔

منہاج اکرام نے ڈاکٹر منور جاوید کے زیر نگرانی اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔

منہاج اکرام کا مقالہ ایچ ای سی قواعد کے مطابق بین الاقوامی ماہرین سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

Page 1 of 1156