Friday, 01 November 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑعلاج کی غرض سے پمز ہسپتال پہنچ گئیں۔انہیں جوڑوں میں شدید تکلیف تھی، وزیر مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں پروفیسرعابد فاروقی سے اپنا چیک اپ کرایا۔

ایمز ٹی وی (پشاور) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے ایک خفیہ لیٹر چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور دیگر حساس اداروں کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےحال ہی میں پشاور میں افغان مہاجرین کے کیمپ اور دیگر علاقوں میں داعش کی جانب سے پشتو میں جو پمفلٹ تقسیم کیا گیا، اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ یہودیوں اور مسیحیوں کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں اسلئے زیادہ سے زیادہ نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ کامیابی کی رفتار میں تیزی لائی جائے جس پر حساس اداروں نے اس پمفلٹ کو فی الحال ضبط کر لیا ہے ۔ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس مواد کو ملک کے دیگر حصوں میں روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے یہ میٹریل افغانستان کے راستے پاکستان لایا گیا ہے اور اس میں تحریک طالبان پاکستان کے کچھ لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہلمند میں ایک دفتر قائم کیا ہے ۔ ٹی ٹی پی یہ لٹریچر پاکستان بھجوا رہی ہےتاہم یورپ اور بھارت کے ادارے جن تنظیموں کو فنانس کر رہے ہیں وہ بھی اس کے پھیلاﺅ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے اندر جن گروپوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں یاسین چوکا گروپ، منیر چوکا گروپ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اسلامک جہاد یونین گروپ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ترکش جماعت، تحریک طالبان افغانستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس لٹریچر کو پھیلانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جائے تاکہ یہاں سے چند لوگوں کو وہاں لے جا کر اس کے بعد پوری دنیا میں میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جائے ۔اس مقصد کےلئے بھارت اور بعض یورپی ملکوں کے ادارے اس میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے واضح کردیا ہے کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے ،شاہد آفریدی کا کپتانی سے متعلق حالیہ بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔خیال رہے ے کہ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی اور میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جو بھی کپتان ہو چاہے وہ مصباح کپتان ہوں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ انہیں دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ میں کپتانی کرنی ہے یا نہیں اور اگر مجھے کپتان بنایا جا رہا ہے تو چیزوں کا پتہ چل جانا چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اب اتنا وقت نہیں ہے ۔ورلڈ کپ سے قبل چیزیں اعلان ہوں تاکہ کوئی بھی کپتان ہو وہ اپنا پورا کام کرسکے کہ لڑکوں کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے۔ کیا کام کرنے ہیں۔‘
شہریارخان کا کہنا ہےہ شاہد آفریدی کے بیان سے لوگوں میں شکوک وشبہات نے جنم لیا اور وہ سوچ رہے تھے کہ کہیں کوئی انتشار تو نہیں ۔انھوں نے ضح کیا کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں غیرذمہ دارانہ باتیں کی ہیں۔بورڈ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آفریدی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب تو نہیں ہو ئے؟ اور اگر ہوئے ہیں تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی جاسکتی ہے؟تاہم بورڈ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے۔ وہ خود اپنی خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے تیسرا ون ڈے نہیں کھیلے تھے، مصباح الحق ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد فارم میں آجائیں گے۔
شہریارخان نےابوظہبی میں مصباح الحق اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات بھی کی ہے اور ان تینوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ کپتان کی تبدیلی نہیں ہوگی اور مصباح الحق ہی کپتان رہیں گے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) قومی ایئرلائن کی پروازوں کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صرف ایک روز میں 7 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخجبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 281 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے 18 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب یہ پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 242 کی روانگی میں 5 گھنٹے اور لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 757 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 352 کی روانگی کم از کم 4 گھنٹے اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے 650 تاخیر کا شکار ہوئی۔دوسری جانب قومی ایئرلائن کی 7 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن پروازوں کومنسوخ کردیا گیا ہے ان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی پی کے 1254، کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 203، لاہور سے کراچی آنے والی پی کے 303 اور پی کے305 ، لاہور سے جدہ جانے والی پی کے 470، این ایل 717 اور لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے 219 شامل ہے۔

ایمز ٹی وی( اسلام آباد) پاکستان سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ دو ہفتوں میں مستقل بنیادوں پر چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے۔عدالت کا یہ حکم بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران آیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ایک جج اس آئینی عہدے پر اضافی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بھی حکم دیا ہے کہ جمعرات تک صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا جا ئے بصورت دیگروزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر کے اُنھیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کی در خواستوں کی سماعت کی۔ان درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ سے استفسار کیا کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ وفاق کب تک مستقل بنیادوں پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرے گا جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں حکومت اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک سمیت سپریم کورٹ کے متعدد جج اس عہدے پر اپنی ذمہ دایاں ادا کرچکے ہیں۔اس وقت سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث سینٹرل جیل کو سپر ہائی وے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جیل سے متصل غوثیہ کالونی،حیدرآباد کالونی اور دیگر آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا اور غوثیہ کالونی میں موجود گھروں کی تیسری، چوتھی منزل منہدم کردی جائیں گے کیونکہ علاقے میں صرف گراؤنڈ سرپلس ون کی اجازت ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن جج واجد علی نے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی کے قتل کیس میں سما عت کے دوران سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے متعلق استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو آٹھ نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی ضمانت ضبط کرکے اْن کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف قتل کے اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں، پر ویز مشرف کے وکیل اختر علی نے عدالت میں اپنے موکل کی صحت سے متعلق سر ٹیفیکیٹ پییش کیاجس میں ڈاکٹر نے ملزم کو کمر کی تکلیف کے سبب انھیں ایک ماہ آرام کامشورہ دیا ھے۔ مقتول کے وکلاء نےاس میڈیکل سرٹیفکیٹ پرتحفضات کا اضہار کیاان کا کہنا تھامحض کمر کی تکلیف کے سببملزم کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔پرویز مشرف کے وکیل دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل کو سکیورٹی کے خدشات ہیں جبکہ جس جگہ پر یہ عدالت واقع ہے وہاں پر بھی دہشت گردوں کے حملے ہوچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) صوبائی دارلحکومت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شاہد عزیزعرف گلو بٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 4 پولیس کانسٹیبل کو بطور سرکاری گواہ عدالت میں پیش ہونا تھا جس میں سے 3 پیش ہوسکے۔ عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر جج رائے ایوب نے گلو بٹ کے وکیل کی سرزنش کی جبکہ اس دوران گلو بٹ کمرہ عدالت میں گواہوں کو آنکھیں دکھاتا رہا۔ سماعت کے دوران تینوں گواہوں نے 17 جون کو پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار گلوبٹ کوٹھہرایا جبکہ سرکاری وکیل نےعدالت کے سامنے وہ ڈنڈا بھی پیش کیا جس کی مدد سے گلو بٹ نے ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کو توڑاتھا۔ گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کی تو کمرہ عدالت کے باہر گلو بٹ گواہان سے الجھ گئے اور دونوں جانب سے تلخ کلامی کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ اگر میری زبان کھل گئی تو بہت سے لوگ جیل جائیں گے، بہت سے لوگوں کی وردیاں اتریں گیں اور بہت سے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میڈیا میرا سب سے بڑا گواہ ہے اورانصاف ملنے کی پوری امید ہے۔

ایمز ٹی وی (پنجاب)ملتان میں اپنے اسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے مہم کے دوران اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ طالبات کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آ گیا ہے، بچیاں پاکستان کا مسقتبل ہیں اور مجھے ان میں ملالہ نظر آتی ہے جبکہ میرانے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن لوگوں کو ووٹ کے صحیح استعمال کا پتہ ہونا چاہئے، شیخ رشید ایک اچھے سیاستدان ہیں ان کے ساتھ جو کچھ ملتان میں ہوا اس کی مذمت کرتی ہوں.

وائلڈ-- کرئیر کی مشکل ترین فلم رہی-ریز ود رسپون اس فلم ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ ریز وِدرسپون نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’وائلڈ‘ اداکاری کے حوالے سے ان کی کریئر کی مشکل ترین فلم تھی۔اس فلم میں ودرسپون ایک جوان خاتون کا کردار ادا کر ہی ہیں -ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ ریز وِدرسپون نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’وائلڈ‘ اداکاری کے حوالے سے ان کی کریئر کی مشکل ترین فلم تھی -ودرسپون نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ فلم شیرل سٹریڈ کی یاداشتوں پر مبنی ہے اور اس میں نشہ آور ادویات کے استعمال اور جنسی مناظر ہیں۔ یورپ میں فلم کی پریمیئر سے پہلے انھوں نے کہا کہ ’جسمانی طور پر یہ سب کچھ کرنا بہت مشکل تھا لیکن یہ فلم کے جذباتی مناظر تھے۔‘واک دی لائن‘ میں اداکاری پر آسکر انعام جیتنے والی اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے فلم کے تمام سب مناظر کے لیے اداکاری کرنی پڑی تھی یہاں تک کہ وہ منظر بھی جسے کرنے میں مجھے دقت ہو رہی تھی کیونکہ یہ ایمانداری سے جذبات کا اظہار تھا۔‘ودرسپون نے مزید کہا کہفلم شوٹنگ کے دوران شیرل سٹریڈ کا سیٹ پر ہونا ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔