Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پنجاب بورڈ نے نویں اوردسویں جماعت کے دوسرےمرحلےکے سالانہ امتحانات برائے 2022 کا شیڈول جاری کردیاہے۔

امتحانات کا آغاز 6 اکتوبر سےہوگاجوکہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 18سے27اکتوبر تک ہونگے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے عملی امتحانات 31اکتوبر سے8نومبر تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت راولپنڈی،ملتان بورڈ نے دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کے رول نمبر سلپس ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی ہے

امتحان میں شریک امیدوار اپنے رول نمبر سلپس ویب سائٹ سے ڈائون لوڈکرسکتے ہیں۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی تیسرے نمبر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ کپتان بابراعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

محمد رضوان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہوگئی ہے، سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے، 799 پوائٹنس کے ہمراہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

دیگر بلےبازوں میں ایڈن مارکرم چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے، دیون کانوے ساتویں، پاتھون نسانکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر بی سی سی آئی کا ردعمل سامنے آگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سےبھارتی کرکٹ بورڈنےبھارت اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کی پیشکش کی تھی جس پر انڈین بورڈ نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی اور موجودہ حالات کی پیش نظر اسکا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

پاک بھارت ٹیموں نے 15 سال قبل آخری بار ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی تاہم ممبئی حملوں کا جواز بناکر بھارت نے متعدد بار پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

سال 2012 میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جس کے لیے قومی ٹیم بھارت گئی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2007 میں کھیلی گئی تھی۔

پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے شکست دی تھی۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات2023 کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جای کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے طلبا و طالبات سے کہا ہے کہ 2023 یا اسے سے پہلے سے دیئے گئے امتحانات یا ایک ساتھ تمام پرچے کی رجسٹریشن اور سائنس و جنرل گروپ ریگولروپرائیوٹ کے لئے پرمیشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا،

طلبا و طالبات 28ستمبرسے 28اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بورڈ سے ملحقہ بینک سے حاصل کرکے انہی بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں،تمام فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق ہونے کے بعد بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع ہونگے ۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 28اکتوبر کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصول کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع کی جائے گی

لاہور: انگلینڈاورپاکستان کے درمیان پانچواں ٹی 20 میچ کل کھیلاجائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی 20 میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شاداب خان اور نسیم شاہ تینوں میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلے جانے والے تینوں میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہیں تاہم ان پچز پر اسپنرز کا کردار اہم ہوسکتاہے۔

تجربہ کار ہیڈ کیورٹر آغا زاہد کی نگرانی میں ان پچز کو تیار کیاگیاہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں اب تک کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹ پر 197 رنز ہے جو پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں اسکورکیاتھا جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے جو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے 176رنز کا مجموعہ حاصل کرکے میچ اپنے نام کیاتھا۔ یہ دوسری بار میں بننے والے اب تک کا سب سے بڑا اسکورہے۔

پاکستانی ٹیم کو قذافی اسٹیڈیم میں 126 رنز کے اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ پہلی اننگز کا ایوریج اسکور 161 اور دوسری اننگز کا 147ہے۔اس گراونڈ پر مجموعی طورپر18 میچز ہوچکے ہیں جن میں سے 10 مرتبہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ آٹھ بار پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کو جیت نصیب ہوئی ہے۔

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

پاکستانی اوپننگ پیئر نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا۔

بابر اور رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےسالانہ امتحانات سال 2022ء (جماعت نہم) سائنس وجنرل گروپ ریگولرکےانرولمنٹ کارڈ جاری اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ خود یا اپنے بااختیار نمائندے کواتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر2:00بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل، ملیر: بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اورجمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

کراچی: سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں نےسندھ کی جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس کی مدت ملامت میں توسیع نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں کاکہنا ہے کہ سندھ کی جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس کی مدت ملامت میں توسیع نہیں ہوگی جبکہ ڈائریکٹرز فنانس کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار پہلے ہی آچکا ہے، 17جامعات کے ڈائریکٹرز فنانس کے لیے 100کے لگ بھگ درخواستیں موصول ہوئی ہیں کئی امیدواروں نے ایک سے زائد جامعات کیلئے درخواستیں دی ہیں تاہم ہم بہتر اور میرٹ پر انتخاب کیلئے امیدواروں سے تحریری ٹیسٹ لیں گے جو آئی بی اے کراچی لے گا۔

بھرتی کا عمل دو سے تین ہفتوں میں مکمل ہوگا۔ تلاش کمیٹی کی تشکیل ہوچکی ہے جس کا اجلاس چند روز میں بلا کر ٹیسٹ کی تاریخ اور انٹرویوز کا شیڈول طے کرلیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرید راہموں نے نئی تلاش کمیٹی کا دفاع کیا اور اسے بہترین کمیٹی قرار دیا اس سوال پر کہ سندھ کی اس تلاش کمیٹی میں نان پی ایچ ڈی کم اور بیوروکریٹ زیادہ ہیں جب کہ کے پی کے، وفاق اور صوبہ پنجاب کی تلاش کمیٹی میں سکریٹری کے علاوہ تمام اراکین پی ایچ ڈی ہیں۔

محکمہ بورڈز و جامعات میں اہم تبادلے و تقریاں کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسد ابڑو کا تبادلہ کرکے انھیں جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن شعبہ میں ڈائریکٹر ٹریننگ منجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ تقرری کے منتظر 19 گریڈ کے ایک پی سی ایس افسر زاہد حسین شر کو ایڈشنل سیکریٹری بورڈز و جامعات تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری جامعات اور بورڈز سحر افتخار خان کا تبادلہ کر کے انھیں پرونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہاؤس میں تعینات 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکریٹری سید وحید اصغر شاہ کو ڈپٹی سیکریٹری بورڈز و جامعات مقرر کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ کاشف نبی کو وزیر اعلی ہاؤس میں ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کےنائب کپتان شاداب خان نےانگلینڈکےخلاف چوتھےٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلےکےبعدفتح پرخوشی کااظہارکرتےہوئےایک دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاداب خان نے لکھا کہ باہر بیٹھ کر دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہو جانا تھا۔

شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں قومی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کمال کا میچ تھا، آصف علی کے چھکے، محمد حسنین کا نئی بال سے اسپیل، افتخار کی آف اسپن، محمد نواز کا جگرا، وسیم جونیئر کی اسپرٹ اور حارث رؤف سے تو ’لوو یو‘ ہوگیا۔

شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسری فتح کو ٹیم کی محنت قرار دیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی، لیام ڈاؤسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی جیت کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

 

کراچی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھےمیچ میں پاکستان نےانگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2 اوور میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حارث رؤف اور محمد نواز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے تین کھلاڑی 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد چوتھی وکٹ کی شراکت میں 43 اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز بنے جبکہ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 32 رنز بنائے گئے لیکن انگلش ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

انگلش کھلاڑی لیام ڈاؤسن 17 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے اپنی آخری اوور میں 24 رنز دیے۔

قومی کرکٹ ٹیم بیٹنگ
پاکستانی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے گئے، یہاں کپتان بابراعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنے لیکن شان مسعود کے 21 رنز پر آؤٹ ہونے پر شراکت داری ٹوٹ گئی۔ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 46 رنز بنائے جبکہ اس کی تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چوتھی نصف سنچری بنائی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ تین میچز اب لاہور میں کھیلے جائیں گے اور پانچواں میچ بدھ 28 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔