Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنےوالےدوپاکستانی باکسرزروپوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں سلمان بلوچ اورنذیر اللہ خان کےنام زیرگردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستےکےدیگرکھلاڑیوں کےساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ ہوچکے ہیں۔

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سوریا کمار 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔

بیٹنگ رینکنگ:
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔جبکہ فہرست میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ میلان (انگلینڈ) پانچویں، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں، بھارت کے شری لاس 6 درجہ ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آئے جبکہ فخر زمان بدستور 47ویں نمبر پر رہے۔

اس سے قبل چار اگست کو جاری ہونے والی رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔

آل رائونڈرز:
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈررینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر ٹاپ ٹوینٹی میں کوئی پاکستانی آل راؤنڈر جگہ نہ بنا سکا۔

کراچی: قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کردیا گیا۔

پی سی بی نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اورمحمد رضوان دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں،تمام کیٹیگریز اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8لاکھ 38ہزار 530 روپے،، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 5لاکھ 15 ہزار 696 روپےجبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر3 لاکھ 72 ہزار75روپے ملیں گے۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ کےلئےپہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 4 لاکھ 68ہزار815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی پرانی فیس 3لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔

دوسری جانب حسن علی ریڈ بال کی بی اور وائٹ بال کی سی کیٹیگری میں موجود ہیں، امام الحق ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری کے حقدار بنے، 10 پلیئرز کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا، اظہر علی کواے ، فواد عالم کو بی ، عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کوسی ، سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کوڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

صرف وائٹ بال کنٹریکٹ پانے والے 11 کرکٹرز فخر زمان اور شاداب خان اے ، حارث رئوف بی اور محمد نواز سی کیٹیگری میں شامل ہیں، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کوڈی کیٹیگری میں جگہ ملی،ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز 7کرکٹرز علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

کوائیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

ایشیاکپ کوالیفائرز 2022 میچز:

20 اگست سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ
21 اگست یو اے ای بمقابلہ کویت
22 اگست یو اے ای بمقابلہ سنگاپور
23 اگست – کویت بمقابلہ ہانگ کانگ
24 اگست – سنگاپور بمقابلہ کویت
24 اگست – ہانگ کانگ بمقابلہ یو اے ای

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر، اسکیم 33، قائد آباد،یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بھی  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ڈیفنس ، گڈاپ ٹاؤن،میمن گوٹھ، بھینس کالونی میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں اور مختلف سمتوں سے معمول سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔

کراچی : جامعہ کراچی نے ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) اورایم بی اے ایگزیکیٹو (ڈھائی سالہ)پروگرامزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 19 اگست تک توسیع کردی۔

کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) اورایم بی اے ایگزیکیٹو(ڈھائی سالہ) پروگرامزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 19 اگست 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی میں نرسنگ کے پیپرز کے دوران ناقص انتظامات اور انتظامیہ کی غفلت سے ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالےسے طلبا وطالبات کا کہنا ہےکہ طالب علم امیر بخش کی امتحانی کمرے میں دم گھٹنے سے حالت غیر ہوگئی تھی۔طبعی سہولیات نہ ملنے پر طالب علم امیر بخش جانبحق ہوگیا۔ امتحانی کمرے میں کسی قسم کی بھی سہولت طلبہ کو میسر نہیں، نہ ہی پنکھے چلائے جاتے ہیں اور نہ ہی طالب علموں کو پینے تک کا پانی دیا جاتا شدید گرمی میں بھی انتظامیہ نے طلبہ سے بٹورے ہوئے پیسے ان کو ریلیف دینے کے لیے خرچ نہیں کرتی۔

انکا مزید کہنا تھاکہ ڈائو یونیورسٹی کے طالب علموں کی11گست کو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی کا ل دےدی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کےلئےہائیرایجوکیشن کمیشن کاانڈراسٹڈیزایڈمیشن ٹیسٹ لازمی قراردے دیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یو ایس اے ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 اگست2022 ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند طلبا طالبات متعلقہ ٹیسٹ امتحان لازمی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی میں داخلے کے لئے ایچ ای سی کا ایل اے ٹی لیٹ انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جبکہ انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یوای ٹی لاہور کا ای کیٹ انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے بھی انٹری ٹیسٹ لازمی ہو گا غیر ملکی امیدوار اس شرط سے مبرا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار متعلقہ مضمون سے متعلق قابل اطلاق انٹری ٹیسٹ جاننے کے لئے ویب سائٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹس پر رجوع کریں۔

برمنگھم : برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کےعنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نےجامعہ کراچی شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرخالدمحمودعراقی سے ملاقات کی۔

May be an image of 2 people, people standing, flower and indoor

تفصیلات کے مطابق قو می کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آج بروز جمعہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،دوران ملاقات جامعہ کراچی میں غیر نصابی سرگرمیوں اور بالخصوص کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگوہوئی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ کھیل کود میں حصہ لینا ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے کیونکہ اس سے طلبہ میں مسابقت کا جذبہ فروغ پاتا ہے جو نہ صرف صحت انسانی پر مثبت اثر پذیرہوتا ہے بلکہ ذہنی،فکر ی نشوونما کے ساتھ ساتھ شخصی کردارکو فعال کرنے میں مدد گاراور ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے۔آخر میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سرفرازاحمد کو جامعہ کراچی کا نشان بھی پیش کیا۔