Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) کی گزشتہ میٹنگ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو اسپورٹس ایئر 2022-23 کیلئے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی (IBSC) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور: پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نےاسکولوں میں پرائمری اورمڈل جماعت کےلارج اسکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئےترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں لارج اسکیل اسسمنٹ کا امتحان رواں ہفتہ میں لیا جانا تھا تاہم اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ٹیسٹ ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جاری کردہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کی اسسمنٹ 26 اپریل سے کی جائے گی۔ 26 اپریل کو انگریزی، 27 کو اردو اور 28 کو حساب کا ٹیسٹ ہوگا،29 کو سائنس اور 30 اپریل کواردو، انگریزی کا زبانی ٹیسٹ لیا جائے گا، اسسمنٹ کا ٹائم صبح 8 سے دوپہر تین بجے تک رکھا گیا ہے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانےکاصوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہونےافتتاح کردیا ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نےجے ایس ایم یو کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانے کا افتتاح کرنےکے بعد مردہ خانے کی نئی عمارت کا دورہ کیااوروہاںپوسٹ مارٹم کیلئے مختص مقام اور جدیدسرد خانوں کے حوالےسے بریف کیا گیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر امجد سراج میمن نے کہاکہ یہ مردہ خانہ نہ صرف میتیوں کو محفوظ رکھنے اور پوسٹ مارٹم کیلئے استعمال کیا جائیگا بلکہ میڈیکل کے طلباء کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ فرانزک سائنسدانوں کی مہارتوںکو بروئے کار لانے کیلئے بھی استعمال کرینگے ۔

ادھر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جے ایس ایم یو کے اسٹیٹ آف دی آرٹ مردہ خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت سندھ سرکاری اسپتالوں میں مردہ خانوں کی صورتحال بہتر بنانے اور تزین و آرائش کیلئےکوشاں ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے صوبائی ویر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو شیلڈ پیش کی جبکہ پروفیسر شاہد رسول نے اجرک کا تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا نیا مردہ خانہ کروڑوں کی آبادی والے شہر کراچی کے لیے ناگزیر تھا،شہر کے مرکز میں واقع جےایس ایم یو کے مردہ خانے میں میتوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 7 جدید چلرز نصب کیے گئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ اس نئی عمارت میں پوسٹ مارٹم کیلئے علیحدہ سے ایک مقام بھی مختص کیاگیاہے اور پوسٹ مارٹم کے لئےمختص جگہ کے بالکل اوپر، ایک خاص طور پر ڈیزائن کی گئی گیلری پوسٹ مارٹم کے عمل کے ذاتی مشاہدے کیلئے بنائی گئی ہے، اس گیلری میں ایک وقت میں 50 افراد بیٹھ کر پوسٹ مارٹم دیکھ سکتے ہیں اورمیڈیکل طلباء، فرانزک ماہرین اور میڈیکو لیگل افسران اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ویب ڈیک: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر ہر سابق وزیراعظم عمران خان نے نیا ریکارڈبنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سابق وزیراعظم عمران خان کے نے پہلی مرتبہ ٹوئٹر اسپیس کے ذریعے عوام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ ڈالےجس کے بعد ٹوئٹر اسپیس پر اب تک سب سے زیادہ سنے جانے والا خطاب بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو سابق وزیر اعظم عمران خان ساتھ ایشیا انڈیکس نامی ادارے کی ٹوئٹ کے مطابق عمران خان کا خطاب ٹوئٹر اسپیس پر سب سے زیادہ سنے جانے والا خطاب بن گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ سے زائد افراد نے خطاب سنا، جبکہ ایک وقت میں براہ راست خطاب سننے والوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کےبائیومکینک ٹیسٹ کےلیےآئی سی سی سےجلد رابطےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کوچ عمر رشید نےمحمدحسنین کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن میں خاصی بہتری آئی ہے ۔

محمد حسنین کے ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیبارٹری سےکرائےگئے جب کہ باضابطہ طورپرٹیسٹ کرانےکے لیے آئی سی سی کوخط لکھاجائےگا۔

واضح رہے کہ محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور کی لیب میں کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کیرون پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی

کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

اس کے علاوہ پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کواختیارا ت دوبارہ مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گورننگ باڈی نے سابقہ قرارداد کو مستردکرتے ہوئےاپنے کمیشن اجلاس میں متفقہ ووٹ کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے اختیارات بحال کر دیے ہیں۔اجلاس کے تمام شرکاء نے سابق قرارداد کو ایک طرف رکھنے کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔


اجلاس میں ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، شہناز وزیر علی، شمس قاسم لاکھا، فیصل باری، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف ممتاز سکھیرا، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد اصغر، ناہید درانی، سیکرٹری، میرا محی الدین سومرو اور ڈاکٹر شائستہ سہیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرمحمدرضوان کووزڈن نےلیڈنگ ٹی 20 کرکٹر 2021 قرار دے دیا۔

محمد رضوان نے گزشتہ سال 29 میچز میں 73.6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں ہیں۔

اس کے علاوہ جسپریت بومرا، اولی رابن سن، روہت شرما ، ڈیون کانوائے اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

لاہور: پاکستان بیس بال ٹیم کو امریکی کوچ رینڈلر آرمز مل گئے جو اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔

بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے امریکی کوچ کے ساتھ معاملات طے پا جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینڈل آرمز امریکا میں ورلڈ بیس بال کلاسیک میں ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں، وہ ایشین گیمز کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

صدر بیس بال فیڈریشن نے بتایا کہ ایشین گیمز کے لیے مئی کے دوسرے ہفتے سے کیمپ لگانے کے حوالے سے پی ایس بی سے بات چیت جاری ہے۔ فی الحال، امریکی کوچ ایک ماہ کے لیے پاکستان آئیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے نئےچئیرمین ایچ ای سی کا انتخاب مکمل میرٹ پرہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یکساں نصاب کے معاملے پر جمعرات کو محکمے سے بریفننگ لونگا جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ اس نصاب کا کیا کرنا ہے کیونکہ سندھ کو اس نصاب پر اعتراض ہے اگر نصاب میں بہتری کی گنجائش ہے تو اسے بہتر ضرور کیاجائے گا مگر ہم اس معاملے پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آرڈیننس پر آرڈیننس لا کر اعلی تعلیم کا برا حال کیا ایچ ای سی کے چیرمین کی مدت کم کرنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم ایچ ای سی کی خودمختاری ضرور چاہتے ہیں لیکن اس کے چئیرمین کا کہیں جواب دہ ہونا بھی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے چئیرمین ایچ ای سی کا انتخاب مکمل میرٹ پر ہوگا اور اس کی مدت چار سال کے لیے ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ محکمہ کے تحت آنے والے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور جہاں خامیاں اور کمی ہوگی انھیں فوری دور کیا جائے گا۔