Reporter SS
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی، گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور معروف جمیکا سنگر شیگی 'دی بمباسٹک' دبئی میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کانفرنس میں کیا کہا دیکھیں براہ راست آپ بھی دیکھیں
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔
فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن، ڈیو فرانکو، مائیکل پینا، فریڈ آرمیسن، کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈکے معروف اداکار اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور نے بھی اپنے بیٹے کی پیدائش اور اس کا نام تیموررکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیداور بحث پر پہلی مرتبہ اپنی خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالاہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران کرینہ کپور نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”تیمور علی خان“ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے، مجھے تو اس بات سے حیرانی ہوئی کہ لوگ کیوں ہمارے بیٹے کے نام کو اچھال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ”تیمور“ نام صرف اس لیے رکھا کہ اس کا مطلب عربی میں فولاد کے ہیں اور اس کا کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے
ایمز ٹی وی (تعلیم /راولپنڈی ) شعبہ معا شیات فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے کرنسی نوٹوں کو پہچاننے کے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا۔
صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاء ڈین فیکیلٹی آف سوشل سائنسس نے سر انجام دیئے۔ جبکہ عماد قاصر اسسٹنٹ چیف مینجراسٹیٹ بینک اسپیکر مقرر تھے۔ انہوں نے اصلی اور نقلی نوٹوں کی خصوصیات میں فرق واضح کیا۔
سیمینار کے آخر میں طالبات نے سوالات بھی کیے۔
ایمزٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی50 میٹر کی حدود میں سگریٹ فروخت کرنے والی دکانوں اور شہر بھر میں شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 دکانیں اور 16 شیشہ کیفے سیل کر تے ہوئے متعلقہ سامان قبضہ میں لے لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائیاں سپریم کورٹ کی شیشہ نوشی کو ممنوع قرارا دینے اور صحت آرڈیننس 2002 کے تحت کی گئی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے جنگ کو بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اسلام آباد پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ جس نے قائد اعظم یونیورسٹی کے اطراف اور مہرآبادی میں کارروائی کرتے ہوئےمجموعی طورپر سات کلو 540 گرام حشیش ، 68 بوتل شراب ، 230 گرام ہیروئن اور چھ موٹرسائیکل قبضے میں لیتے ہوئے 17 افراد کو حراست میں لیا ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ذرائع کے مطابق کامسیٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سو بچوں کو جرمانہ کیا، نسٹ یونیورسٹی میں سگریٹ نوشی کرنے پر چار طلبا کو ایک سمسٹر کے لیے معطل جبکہ دو کو یونیورسٹی سے بےدخل کر دیا گیا جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی میں چرس اور شراب برآمد ہونے پر دو طالب علموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) خیرپور میں گورنمنٹ لاکالج کے انٹر ی ٹیسٹ میں فیل امیدواروں نے مظاہرہ کیا ،شہمیرخان پھلپوٹو، علی شیر ،شفیق احمد اور دیگر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کالج میں سال کے داخلہ کے لیے منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں من پسند امیدواروں کو کھلے عام نقل کرائی گئی مظاہرین ٹیسٹ کے دوران کرائے جانے والے نقل کے ویڈیو اپنے ہمراہ لائے تھے جو انہوں نے صحافیوں کو دکھائی انہوں نے انٹر ی ٹیسٹ دوبارہ لینے کا مطالبہ کیا۔