Reporter SS
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کا فخر اور بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے اپنے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سالوں میں 332 میچز میں امپائرنگ کر کے بڑا اعزا ز اپنے نام کیا ہے اور اب میں میچز کی تعداد کم کرتا جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میچز کی امپائرنگ کرنا چھوڑ دی ہے مگر پی ایس ایل کے کچھ میچز کی امپائرنگ کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ورلڈ کپ تک ٹیسٹ میچز پر اپنی زیادہ توجہ مرکوزرکھوں گا۔ علیم ڈار کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق کرکٹر عبدالقادر،چیف سلیکٹر انضمام الحق،سابق کپتان عامر سہیل،ون ڈے ٹیم کپتان اظہر علی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی شہر میں ملیر کینٹ اور ایئر پورٹ کے گردونواح سمیت بعض علاقوں میں صبح سے ہلکی بارش اور پھوار کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بنوں اور گردونواح، ٹنڈو محمد خان ، راجن پور ، ڈی جی خان ، مہمند ایجنسی اور شبقدر ، لوئر دیر ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں بھی گزشتہ دو روز سے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہوراورسرگودھاڈویژن ، بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر ،جنوبی پنجاب اورسندھ میں چندمقامات
پرگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبر پختونخو اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) جی سی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز محمد اکرم ورک کو حقائق چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر فارغ کر کے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ قانون اور میرٹ کی بالا دستی کو قائم رکھا جائے گا اگر کوئی بھی غلط کام منظر عام پر آئے گا تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا جی سی یونیورسٹی میں ہونے والی ہرتعیناتی میرٹ پر ہوگی اور حق دار کو اسکا حق ملے گا۔