Reporter SS
سب سے انوکھی داستان رقم کرنے والے دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں 20 سالہ مظفر خان کو ایک سپاہی کی حیثیت سے برما بھیجا گیا- وہاں انہیں ایک لڑکی سے محبت ہوگئی اور انہوں نے اس سے شادی کرلی- اس لڑکی نے مظفر خان کے لیے اپنے ملک کو چھوڑا اور ہمیشہ کے لیے چکوال کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں آ کر بس گئی- آج مظفر خان 92 سال کے اور ان کی اہلیہ 84 برس کی ہوچکی ہیں اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو 'مس یونیورس' یعنی کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون کا اعزاز حاصل کیے ہوئے 23 سال گزر چکے ہیں اور اتنے طویل عرصے کے بعد سشمیتا ایک بار پھر اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ تاہم اس بار سشمیتا بطور جج شامل ہوں گی اور مقابلے میں شریک لڑکیوں کو ان کی خوبصورتی، انداز، ملبوسات اور سمجھ داری کے لحاظ سے جانچیں گی۔
رواں برس 'مس یونیورس' مقابلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 30 جنوری کو منعقد ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سشمیتا سین نے 1994 میں اپنا مس یونیورس کا خطاب منیلا میں ہی حاصل کیا تھا۔ اداکارہ نے اس بات کا اعلان اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔واضح رہے کہ جس سال سشمیتا سین نے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا، اسی برس ایشوریا رائے بچن نے مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔