Friday, 11 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

جامعہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بیچلر پروگرام 2021 کےداخلہ پالیسی تیارکرلی۔

پالیسی کے مطابق جولائی میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات نہ ہونے کی صورت میں بیچلر پروگرام 2021 کے داخلے میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ” اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں داخلوں کے سلسلے میں تین مختلف ماڈلز کی منظوری دی گئی ہے ان ماڈلز کا اطلاق تین مختلف انداز کی صورتحال میں ہو گا۔
پہلی صورتحال میں اگر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی میں مکمل ہو گئے تو داخلے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر ہی دیے جاسکیں گے دوسری صورت میں اگر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی میں نہ ہوسکے تو یقینی طور پر نتائج کے اجرا میں بھی تاخیر ہوگی جس کے سبب داخلہ پالیسی میں دوسرے ماڈل کو اپناتے ہوئے میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر ہی طلبہ داخلوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

تیسری صورت میں پاکستان انجینیئرنگ کونسل اور ایچ ای سی کی اگر کوئی گائیڈ لائن جاری ہوتی ہے تو اس پر بھی غور اور عملدرآمد ہوسکے گا جبکہ یہی پالیسی این ای ڈی سے الحاق شدہ کسی تعلیمی ادارے پر بھی لاگو ہوگی۔

داخلہ پالیسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر اور داخلہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ اکیڈمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا مرحلہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں داخلوں کے لیے امیدواروں سے میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر ہی درخواستیں لے لی جائیں گی تاہم ایسی صورت میں ایڈمیشن کی میرٹ کا فارمولا تبدیل ہوجائے گا تاہم ایڈمیشن میرٹ میں اس کے میٹرک کے نتائج کا ووٹیج 30 فیصد اور تحریری ٹیسٹ کا وولٹیج 70 فیصد ہوجائے گا۔

اس فارمولے کے تحت طالب علم کے میٹرک میں حاصل کردہ مارکس کو 30 سے ملٹی پلائی کرتے ہوئے کل 1100 نمبروں سے ڈیوائیڈ کر دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ پاس کرنے والے طالب علم کے حاصل کردہ مارکس کو 70 سے ملٹی پلائی کرتے ہوئے ٹیسٹ کے کل مارکس 100 سے ڈیوائیڈ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر طفیل نے بتایا کہ اس طرح کے داخلے پرووہزنل ہونگے اور بعد میں جاری ہونے والے انٹر کے نتائج میں اگر طالب علم کے مارکس کم از کم 60 فیصد ہوئے ایسی صورت میں ہی اس کے داخلے کی تصدیق ہوسکے گی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر طفیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر جولائی میں انٹر کے امتحانات مکمل ہوجاتے ہیں تو یونیورسٹی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر ہی داخلے دے گی اور ایسی صورت میں داخلوں کے لیے میرٹ کا پرانا فارمولا ہی قابل عمل ہو گا جس کے تحت انٹر کے نتائج اور ٹیسٹ کے نتائج کا میرٹ مساوی طور پر 50/ 50 فیصد ہی یوگا۔

میٹرک کی بنیاد پر داخلوں کی صورت میں اس کا وویٹج 30 فیصد اور تحریری ٹیسٹ کا وویٹج 70 فیصد اس لیے طے کیا گیا ہے کہ اگر کسی طالب علم کا میٹرک میں نتیجہ کمزور ہوا تو ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کے ذریعے اپنا میرٹ بہتر کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ این ای ڈی کے تحت یہ داخلے 28 شعبوں میں 2700 سے زائد نشستوں پر دیے جائیں گے۔

اسلا م آباد : فیڈرل بورڈ آف سیکنڈری ایحوکیشن کےتحت سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پروفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ گردش کررہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس حوالے سے بورڈ کاکہناہے کہ امتحانات کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ڈیٹ شیٹ جعلی ہے
طالبعلم ایسی خبروں پر کان نہ دھریں

فیصلےکے بعدامتحانات کی ڈیٹ شیٹ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردی جائےگی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلرز کو عہدےسے ہٹادیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلرڈاکٹر شاہانہ کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جس پرگورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ٹیم نے اپنی رپورٹ گورنر کو جمع کرادی جس پر گورنر شاہ فرمان نے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کو عہدے سے ہٹا کر 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا۔

اس حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم نےاعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، میرٹ کے خلاف بھرتیاں کیں اور مقررہ 6 لاکھ روپے تنخواہ سے زیادہ پیسے وصول کیے۔

ٹنڈو جام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر میزبانی آوارہ کتوں کی نسل کشی کیلئے ان میں تولیدی صلاحیت ختم کرنے کیلئے منصوبے کا باظابطہ آغاز کیا گیا ہے، وائس چانسلر نے جاری آپریشن کا جائزہ لیا، اور اطمینان کا اظہار کیا ہے،۔

تفصیلات مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹنڈوجام شہر اور اس سے متصل علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھتاب کو کم کرنے کیلئے ان میں تولیدی صلاحیت ختم کرنے والے منصوبے پر باظابطہ عملی کام شروع ہو گیاہے، سندھ زرعی یونیورسٹی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔جامعہ کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جامعہ کی اینیمل ھسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کے سرجری ڈپارٹمینٹ کی جانب سے وٹرینری ماہر ڈاکٹر احمد نواز تنیو کی زیرنگرانی کتوں میں تولیدی صلاحیت کے خاتمے کیلئے آپریشنز شروع کئے گئے ہیں، اور منصوبہ کا باظابطہ افتتاح کیا گیا

اس موقع پر وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا اور سرجری ڈپارٹمینٹ کے چیئرمین ڈاکٹر احمد نواز تنیو کی کاوشوں اور بھترین کام پر ان کی تعریف کی ، اس موقع پر فیکلتی کے مختلف کلاسز کے طلباء نے بھی تحقیقی کام میں دلچسپی لی اور آپریشن میں حصہ لینا شروع کردیا ہےاور ماہرین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ اس منصوبہ کے ذریعے کتوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی نسلوں کو کم کیا جاسکے گا اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی آئے گی، جبکہ کتوں کو مارے بغیر ان کی نسل اور تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے دوسرے علاقوں تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے اور اس منصوبے کو بڑے پیمانے پر چلانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ منصوبوں یا معاہدوں میں توسیع کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی اور ڈاکٹر احمد نواز تنیو نے بتایا کہ وائس چانسلر کی ہدایات پر کتوں کی تولیدی صلاحیت کو ختم کرنے کے لئے چھوٹے پیمانے پر تکنیکی کام شروع کیا گیا ہے ، جس سے ٹنڈوجام اور اس سے منسلک علاقوں کے آوارہ کتوں کا آپریشن کیا جارہا ہے جس سے کتوں کو مارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کراچی۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت 27مئی سے عربی زبان پر آن لائن کورس شروع ہورہا ہے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس کورس کا اہتمام سندھ اینوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک(PERN)کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے، ماہرین وڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر دینگے۔

یہ کورس چار ماہ پر مشتمل ہوگا، جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹرکے ڈاکٹر محمد مہربان باروی وڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر دینگے، کورس کے آخر میں کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، اس کورس کی تفصیلات آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں:  http://iccs.edu/page-language-courses 

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2021-22 ء اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 24مئی سے 31اگست 2021ء تک بغیر لیٹ فیس اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی تجدید شدہ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ فارم جمع کروائیں گے۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے آل راؤنڈرانورعلی بھی کورونا کاشکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کی مشکلات میں روزبہ روزاضافہ ہوتاجارہاہےاب لیگ کو ایک اور دھچکہ لگ گیا، گزشتہ روز کراچی کے معروف ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل راؤنڈر انور علی کورونا مثبت آگیاہے

، گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد اب انور علی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے، کورونا کے شکار انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزپی سی بی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا تھا ۔

 

کراچی: ملک بھرکے طلبا کمیونٹی آج احتجاج کرےگی۔

بورڈ کے سالانہ امتحانات کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں طلبا آج شام4 بجے احتجاج کریں گے۔

کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد، ڈسکہ، ساہیوال، بہاولپور، پشاور،گجرات،جھنگ، شکارپور، ڈیرہ غازی خان،
نوشہرہ میں طلبا اپناپاور شو دکھائیں گے۔

احتجاج امتحانات منعقد کرانےکےخلاف کیاجارہاہے۔

کراچی میں طلبا کراچی پریس کلب پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

طلباکا مطالبہ ہے جب پورے سال پڑھائی نہیں ہوئی ہے تو امتحانات کیسے ؟ اور اگر کلاسز آن لائن لی گئی ہیں تو امتحانات فزیکل کیوں لئے جارہے ہیں؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونامثبت آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے کہ معمولی علامت ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایاتھا جس میںمیرا کوروناٹیسٹ مثبت
آیاہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائونگا۔

وفاقی وزیر تعلیم کاکوروناٹیسٹ مثبت آنے پر پوری قوم دعاگو ، سوشل میڈیاپر Get well Soon کاپیغام جاری۔

اسلام آباد: ملک میں 5سے 16سال کی عمر کے 32فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

پاکستان کے سماجی اور معیارات زندگی سے متعلق ادارہ شماریات نے سروے رپورٹ جاری کی ہے ، ادارہ شماریات نے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک سروے کیا.جسکےمطابق وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 5سے 16سال کی عمر کے 32فیصد بچےا سکول نہیں جا رہے ۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں شرح خواندگی 60فیصد پر جمود کا شکار ہے ،سندھ میں شرح خواندگی میں کمی آئی ہے ، پرائمری،مڈل اور میٹرک کی سطح پر اسکول میں داخلے جمودکا شکار ہیں۔

سروے کے مطابق اسکول میں داخلے کے حوالے سے پنجاب پہلے ،کے پی دوسرے ، سندھ تیسرے اور بلوچستان آخری نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 47 فیصد،پنجاب میں 26 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے ۔