Saturday, 12 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آبادـ: ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فزیکل امتحانات کے خلاف طلبا مزید متحر ک ہوگئے۔

لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گزشتہ کئی رو زسے طلبا کا فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
آج یوایم ٹی، ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا کا یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کررہے ہیں،
طلبا و طالبات کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ اس سال سمسٹر کلاسزآن لائن لی گئی ہیں تو امتحانات کیمپس میں کیوں لئے جارہے ہیں؟

بہااؤالدین زکریا یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا بھی انتظامیہ کی جانب سے فزیکل امتحانات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
    #StudentsDemandOnlineExams, #WeWantOnlineExams, #OnlineExams_Only, #StudentsKoInsafDo, #OnlineExamsOrWeProtestٹاپ ٹرینڈ کررہار ہے۔ طلبا نہ صرف سڑکوں پر بلکہ سوشل میڈیا پر

اسلام آباد: عالمی یوم تعلیم پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نےکہا ہے کہ تعلیم ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے عالمی یوم تعلیم کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے پر بچے کا بنیادہ حق ہے کہ اسے تعلیم کے مساوی مواقع اورسہولیات میسر ہوں اس سلسلے میں ہم ہر سطح پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن کو تعلیمی اداروں میں لاناہماری ترجیحات میں شامل ہیں بلاخصوص کورونا سے تعلیم کا جوخسارہ ہوا اسے پورا کرنےکےلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں نوجوان نسل کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی میں معاشرے کے ہر طبقے کوکردار ادا کرنا چاہیئے۔

کراچی :  سندھ بھرکے کالجز کے کتب خانوں کی بحالی اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیےمحکمہ فنانس سندھ نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے ۔جس کے بعد سال 2020-21 کے بجٹ میں رقم کالج پرنسپلز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائے گی

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری کالج رفیق برڑو نے کالجوں کی لائبریریوں کی بحالی اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی سمری بنا کر بھیجی تھی اور 57 کالج لائبریریز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے فی لائبریری 11 لاکھ 90 ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

جس کی سمری محکمہ فنانس نے منظور کر کے سیکریٹری کالج کو ارسال کر دی ہے

بجٹ منظوری کے بعد سیکریٹری کالج نے تمام پرنسپلز کوخط بھجوادیا۔

مذکورہ رقم منتقل ہونے کے بعد کالج ڈی ڈی او بجٹ استعمال کرسکیں گے۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

جامعہ اردوکے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال2019 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں1 ہزار روپے لیٹ فیس کیساتھ25جنوری سے 27 جنوری 2021 تک تو سیع کر دی گئی ہے

کراچی: جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس سی ایس, بی ایس ایس ای اوراپلائیڈ فزکس بیچلرز ایوونگ پروگرام کےلئےداخلہ ٹیسٹ کاانعقاد کیاگیا. 

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کےلئے 1021امیدواروں نےفارم جمع کرائےجس میں 846 طلبا وطالبات نےشرکت کی. 

وائس چانسلر ڈاکٹرخالد عراقی نےڈائریکٹر ایوونگ پروگرام پروفیسرڈاکٹر نبیل زبیری, مشیرامورطلبہ ڈاکٹرعاصم علی, اور کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر معیزکاامتحانی مراکز کادورہ کیا.

اس موقع پروائس چانسلر کاکہناتھاکہ آئندہ سال سےہونےہوالےداخلہ ٹیسٹ کےنتائج داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے پورٹل میں اپ لوڈ کرنے کےساتھ ساتھ انکی جوابی کاپی بھی نتائج کےساتھ اپلوڈ کی جائےگی تاکہ طلبا وطالبات اپنی آنسراسکرپٹ دیکھ سکیں گے. 

ڈاریکٹوریٹ آف داخلہ برائےجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کاکہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں امیدواروں کو ایس او پیز کومدِنظررکھتے ہوئے امتحانی مراکز میں بیٹھنے کی اجازت دی گی تھی 

داخلہ ٹیسٹ کےنتائج 25جنوری کو امیدواروں کےپورٹل میں اپلوڈ کردیئے جائیں گے جبکہ حتمی فہرست 31جنوری کو جاری کئے جائے گئ. 

لاہور : لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی نے آن لائن امتحانات لینے کااعلان کردیا ہے. 

ذرائع کےمطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تمام تھیوری امتحانات آن لائن بذریعے زوم ایپلیکشن لیئےجائیں گےجبکہ پریکٹیکل امتحانات کیمپس میں ہی منعقد ہونگے.

امتحانات سے متعلق نوٹیفکیشن تمام ہیڈ آفس ڈیپارٹمنٹس کو جاری کردیا گیا ہے. 

لاہور:چائنہ کئ جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کےلئے  ہائرایجوکیشن کمیش نے ایڈوائزری جاری کردی. 

ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ طلباپاکستان میں رہ کرآن لائن اپنی تعلیم جاری رکھیں کوروناکی وجہ سےچائنہ میں اوورسیزطلباکےلئِےپالیسی واضح نہیں طلبا اپنی متعلقہ یونیورسٹیزسے رابطےمیں رپیں. 

جیسے ہی چائنہ حکومت کی جانب سے امیگریشین پالیسی واضح ہوگی ویسے ہی طلباکو آگاہ کردیا جائےگا. 

واضح رہےیہ کورونا کےباعث تعلیمی اداروں کی بندش کے نتیجے میں ہورہاہے. 

 اسلام آباد : اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں ایم ایس اور ایم فل میں داخلوں کاآغاز کردیا ہے. 

 اردووفاق ہویورسٹی کےایڈمیشن ڈائریکٹرعامرشہزادکےمطابق سمسٹر بہار 2021کےداخلوں کاغاز ہوگیا ہے جس میں ایم ایس اور ایم فل پرگرامزبھی آفر کئےجارہے ہیں. 

ایم ایس اور ایم فل پروگرامز کے لئے تھسس بھی لازمی ہوگا.

لاہور: محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےنئی نجی کالجز کھولنے کےلئے شرائط میں نرمی کردی ہے.

تفصیلات کےمطابق محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کونئے کالجز کا آغاز کرنے سے قبل پالیسی میں نرمی کرنے کوکہا تھا .

جس کےبعدڈی پی آئی نے  پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے کالجز میں تحقیق رسالہ کئ شرط 2 سے کم کرکے 1کردی ہے. جبکہ لائبریری میں کتابوں کی تعداد 500 سے کم کرکے 250کردی ہے 

ترمیم کی گئی پالیسی میں رجسٹریشن کےلئے مقرر کردہ کالجز احاطے کی شرط بھی نرم کردی گئی ہے 

واضح رہےسخت شرائط ہونے کی وجہ سے بیشتر کالجز کئ رجسٹریشن التواء کاشکار تھی.

لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہےکہ ہوم سیریز کھیلنے کےلئے بھرپور تیار کررہے ہیں.جنوبی افریقا کےخلاف اچھی تیاری ہے.

ہیڈکوچ مصباح الحق نےورچوئل پریس کانفرنس کرتےہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چار روز سےپریکٹکس سیشن کررہے ہیں بطور ہیڈکوچ مجھ پربھی دباؤ ہےکپتان اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیچ پرہیں باہمی مشاورت سے ٹیک کااعلان کیاجائےگا.

کپتان کے حوالے سے انکا کہناتھا کہ بابر اظم بطورکپتان بہترثابت ہوسکتے ہیں انکی کپتانی میں وقت کےساتھ ساتھ نکھارآئےگا.

انکامزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے ان سےمقابلےکےلئے  منصوبہ بندی کررہے ہیں کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دیں.